ملتان (سٹاف رپورٹر) جامعہ زکریا میں انڈرگر یجوایٹ اور ایم فل ، ایم ایس و پی ایچ ڈی پروگرام میں داخلوں کا آغاز۔ انڈرگر یجوایٹ پروگرام سال 2023 کے لیے آن لائن داخلہ فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 15 اگست ہے جبکہ ایم ایس ، ایم فل اور پی ایچ ڈی کے لیے داخلہ فارم 25 اگست تک یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر آن لائن اپلائی کرسکتے ہیں۔علاوہ ازیں انڈرگریجوایٹ پروگرام میں ہر ڈسپلن میں دس سیٹیں سیلف فنانس پر بھی مختص کی گئی ہیں ۔