• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرکاری واجبات کی وصولی میں مزید تیزی لائی جائے ،ڈپٹی کمشنرملتان

ملتان (سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر ملتان محمد نعمان صدیق کی زیر صدارت ریونیو واجبات کی وصولی اور محصولات سے متعلق جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو سمیت متعلقہ ریونیو افسران نے شرکت کی۔ ڈپٹی کمشنر نے نے ہدایت کی کہ سرکاری واجبات کی وصولی میں مزید تیزی لائی جائے اور مقررہ اہداف کے حصول کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں محصولات کی بروقت وصولی سے سرکاری ترقیاتی منصوبوں اور عوامی فلاحی اقدامات کو مزید مؤثر بنایا جا سکتا ہے، اس لیے ریونیو افسران ذمہ داری اور شفافیت کے ساتھ اپنے فرائض سرانجام دیں۔
ملتان سے مزید