ملتان ( سٹاف رپورٹر ) ایف آئی اے بیرون ملک سے ڈی پورٹ ہونے والے تین اشخاص کو ایئر پورٹ سے گرفتار کرلیا سرکل آفس منتقل ۔ تفصیل کے مطابق نجی ایئر لائن کی پرواز OV537 مسقط سے ملتان انٹر نیشنل ایئر پورٹ پہنچی تو ایف آئی اے الطاف حسین کو گرفتار کرلیا ، پی آئی اے کی فلائٹ PK846 جدہ سے ملتان ایئر پورٹ آئی تو ایف آئی اے فلائٹ میں سوار غلام مصطفی کو تحویل میں لے لیا جبکہ دبئی سے پرواز FZ-325 ملتان ایئر پورٹ پہنچی تو ایف آئی اے محمد حسنین کو گرفتار کرلیا ۔ ایف آئی اے کے مطابق گرفتار اشخاص نے بیرون ملک میں غیر قانونی طریقے سے رہائش اختیار کی ہوئی تھی جن کو ڈی پورٹ کیا گیا ملتان ایئر پورٹ پہنچنے پر گرفتار کیا اور سرکل آفس منتقل کرنے کے بعد تفتیش شروع کردی ۔