ملتان ( سٹاف رپورٹر) پولیس کی کارروائیاں، حادثات، قتل اور منشیات فروشی سمیت دیگر جرائم میں ملوث افراد کے خلاف مقدمات درج، منشیات برآمد‘ تفصیلات کے مطابق پولیس نے منشیات فروشی کے الزام میں 7افراد کے خلاف مقدمات درج کرلیے، شاہ رکن عالم پولیس نے ملزم عبدالغفار سے 20لیٹر شراب، ملزم ادریس سے 20لیٹر شراب، حرم گیٹ پولیس نے ملزم اشفاق سے 1100گرام ہیروئن، مظفر آباد پولیس نے ملزم عالم سے 10لیٹر شراب، ممتاز آباد پولیس نے ملزم اشفاق سے 30لیٹر شراب، ملزم جمیل سے 20لیٹر شراب جب کہ الپہ پولیس نے ملزم گل محمد سے شراب برآمد کرلی، پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی، صدر جلال پور پولیس نے 9سالہ بچہ سے بدفعلی کرنے اور ویڈیو بنانے کے الزام میں دو افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ،پولیس نے مبینہ زیادتی اور زیادتی کی کوشش کرنے کے مختلف واقعات کی اطلاع پر کارروائی شروع کردی ،تھانہ مظفر آباد پولیس نےایگری کلچر ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے کے الزام میں ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرلیا،تھانہ کینٹ پولیس نے ناجائز اسلحہ رکھنے کے الزام میں ایک ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا ،شاہ رکن عالم پولیس نے ملزم ابرار سے دوران چیکنگ پسٹل مع تین گولیاں برآمد کرلی جس کیخلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی، پولیس نے شہری کو گولی مارکر قتل کرنے کے الزام میں ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ، پولیس نے ٹریفک حادثات کے مختلف واقعات کے الزام میں دو افراد کے جاں بحق اور زخمی ہونے کے الزام میں نامعلوم ڈرائیوروں کیخلاف مقدمات درج کرلیے ،پولیس نے اغوا کے مختلف واقعات کے الزام میں تین نامزد اور نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرلیے، لوکل گورنمنٹ ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے کے الزام میں پولیس نے ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ،سیتل ماڑی پولیس نے شہری کی نقدی و موبائل فون لیکر فرار ہونے کے الزام میں نامعلوم نوسرباز ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرلیا جب کہ تھانہ گلگشت پولیس نے شہری کو لاکھوں کا بوگس چیک دینے کے الزام میں پولیس نے ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔