ملتان ( سٹاف رپورٹر) بس میں دوران سفر نامعلوم شخص دم توڑ گیا، اطلاع پر پولیس نے تفتیش شروع کردی، تفصیلات کے مطابق کینٹ پولیس کو ایس پی چوک سے ریسکیو 1122اہلکار عرفان نے بتایا کہ ویڈا بس نمبری LET/3392میں ڈبل پھاٹک سے ایک نامعلوم شخص سوار ہوا جس کو دوران سفر خون کی الٹی آئی اور سیٹ سے نیچے گرگیا، چیک کیا تو نامعلوم شخص دم توڑ چکا تھا، اطلاع پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر نامعلوم شخص کی لاش، جس کی شناخت نہ ہوسکی، قبضے میں لیکر نشتر ہسپتال منتقل کر دی ۔