• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وائس چانسلرایمرسن یونیورسٹی سے ملنے کیلئے اپائٹمنٹ فارم جاری

ملتان(سٹاف رپورٹر)وائس چانسلر ایمرسن یونیورسٹی سے ملنے کیلئے اپوائنمنٹ فارم جاری کر دیاگیا، تفصیل کے مطابق حکومت پنجاب کی ہدایت کے برخلاف ایمرسن یونیورسٹی کے وائس چانسلر نے اپنے دروازے سائلین کےلئے بند کردئے ان سے ملنے کیلئے سائل کوپہلے ایک فارم کو پر کرکے جمع کرانا ہوگا جس کے بعد ملاقات کا ٹائم جاری کیا جائیگا کہ کس دن اور کب اور کتنے وقت کی ملاقات ہوگی، ذرائع کے مطابق اس فارم میں درخواست دہندہ کا نام‘ شعبہ‘ عہدہ، رابطہ نمبر، ملاقات کا مقصد، تجویز کردہ تاریخ اور وقت، نیز حلفیہ اعلان شامل ہے کہ فراہم کردہ معلومات درست ہیں اور وہ دفتری آداب اور وقت کی پابندی کرینگے۔ بعض حلقوں کاکہنا ہے کہ یونیورسٹی انتظامیہ کا یہ اقدام وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایات کی کھلی خلاف ورزی ہے کہ تمام افسر سائلین کی بات سننے کےلئے اپنے دفاتر کے دروازے کھول دیں۔
ملتان سے مزید