ملتان (سٹاف رپورٹر) گورنمنٹ کمپری ہنسیو ہائر سیکنڈری سکول گلگشت کے پرنسپل نےبیمار ٹیچرکی چھٹی کی درخواست مبینہ طور پرروک لی،جس پر ٹیچر نے ڈپٹی کمشنر کو درخواست ارسال کردی بتایا گیاہے کہ ای ایس ٹی ٹیچر محمد رمضان آفاقی کئی ماہ سے شدید بیماری میں مبتلا ہے اور نشتر ہسپتال ملتان میں زیر علاج ہے جہاں پر نیورو سرجن ڈاکٹر نے انہیں ایک ماہ بیڈ ریسٹ کے لیے ہدایت کی جس پر محمد رمضان آفاقی نے نشتر ہسپتال ڈاکٹر کی جانب سے دیے گئے میڈیکل ریسٹ پر اپنے سکول کے پرنسپل کو ایک ماہ چھٹی کے لیے درخواست دی لیکن انہوں نے متعلقہ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افیسر ملتان کو ایک ماہ تک درخواست نہ بھجوائی جس پر ٹیچر نے ڈپٹی کمشنر ملتان کو کارروائی کے لیے درخواست دے دی ۔