• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایپکا یونین پاکستان سینٹرل کاٹن ریسرچ انسٹیٹیوٹ کی زیر قیادت ملازمین کی ہڑتال

ملتان(سٹاف رپورٹر) ایپکا یونین پاکستان سینٹرل کاٹن ریسرچ انسٹیٹیوٹ ملتان کی قیادت میں تمام ملازمین نے ہڑتال کی اور احتجاجی ریلی کی صورت میں پی سی سی سی ہیڈ آفس میں پہنچ کر سیکریٹری پی سی سی سی کے آفس کے باہر دھرنا دیا اور نئی تنخواہ سال 2025کا مطالبہ کیا اور کہا کہ ہمیں جولائی 2025سے اب تک مئی 2026کی بقایا تنخواہ بھی یکمشت ادا کی جائے۔ اور پچھلے چار سالوں کے ایڈہاک ریلیف 2018تا 2022 وہ بھی فوراً ادا کیے جائیں۔ عیدالاضحی پر بھی ملازمین اور پنشنرز کو تنخواہ نہیں دی گئی۔ انہوں نے کہا ہم نئی تنخواہ ہر صورت لے کر رہیں گے۔اگر ہمیں نئی تنخواہ ادا نہ کی گئی تو پھر مکمل تالہ بندی کر دی جائے۔ جس کی ذمہ دار انتظامیہ ہو گی۔
ملتان سے مزید