• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرکٹ ورلڈ کپ شیڈول میں ترمیم، پاکستان سمیت نو میچز کی تاریخ تبدیل

کراچی(اسٹاف رپورٹر) انٹر نیشنل کرکٹ کونسل نے ورلڈ کپ کیلئے پاکستان کے تین میچوں کی تاریخوں میں تبدیلی کردی ہے۔ حیدرآباد دکن میں پاکستان اور سری لنکا کا میچ 12 کی بجائے دس اکتوبر ، احمد آباد میں نوراتری کے تہوار کی وجہ سے پاکستان اور بھارت کا بلا ک بسٹرمیچ 15کی بجائے14اکتوبر جبکہ ایڈن گارڈنز کول کتہ میں پاکستان اور انگلینڈ کا میچ کالی ماتہ کے تہوار کی وجہ سے اب12نومبر کو کھیلا جائے گا۔ کئی دنوں سے جاری قیاس آرئیوں کے بعد بدھ کو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ورلڈ کپ کے 9 میچوں کا نیا شیڈول جاری کیا ہے ۔ احمد آباد اور کول کتہ کے پولیس حکام نے مذہبی تہواروں کی وجہ سے سیکیورٹی کی فراہمی سے معذوری ظاہر کرتے ہوئے میچوں کی تاریخ تبدیل کرنے کا مشورہ دیا تھا ۔ دیگر ری شیڈول میچوں میں انگلینڈ اور بنگلہ دیش کے درمیان 10 اکتوبر کو ہونیوالا میچ اب ڈے میچ ہوگا، پہلے یہ میچ ڈے نائٹ ہونا تھا۔ آسٹریلیا اور جنوبی افریقا کا میچ 13 اکتوبر کی بجائے 12 اکتوبر کو ہوگا۔ جبکہ نیوزی لینڈ اور بنگلہ دیش کا میچ 14 کی بجائے 13 اکتوبر کو ہوگا، افغانستان اور انگلینڈ کا میچ 14 کی بجائے 15 اکتوبر کو کھیلا جائے گا ۔ بنگلہ دیش اور آسٹریلیا کا میچ 12 کی بجائے 11 نومبر کو ہوگا، یہ ڈے میچ ہوگا ۔ بھارت اور نیدرلینڈز کے درمیان میچ اب 11 کی بجائے 12 نومبر کو کھیلا جائے گا۔ 

اسپورٹس سے مزید