• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم کے تمام قیمتی تحائف کی شفاف نیلامی ہوگی، وفاقی کابینہ

اسلام آ باد ( نمائندہ جنگ) وفاقی کابینہ نے وزیراعظم کو گذشتہ15ماہ میں ملنے والے تمام قیمتی تحائف کی شفاف انداز میں نیلامی کی منظوری د یدی، جبکہ موسیقی، ہوا بازی اورسولر پالیسی میں ترامیم ،مختلف تقرریوں، قیدیوں کی سزا میں رعایت کی منظوری دیدی ہے

وزیراعظم کی ہدایت کے مطابق ان تحائف کی شفاف انداز میں نیلامی کے بعد ان سے ملنے والی رقم کو یتیم او ربے سہارا بچوں کی فلاح کے لیے کام کرنے والے اداروں کو عطیہ کیا جائے گا

نیلامی کے عمل میں عوام الناس حصہ لے سکیں گے، یہ فیصلہ وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے الوداعی اجلاس میں کیا گیا

 اجلاس کے آغاز پر وزیراعظم نے کابینہ کے تمام اراکین کا پچھلے 15 ماہ میں ملک کی بہتری کے لیے شبانہ روز محنت میں ساتھ دینے پر شکریہ ادا کیا

سیکریٹری کابینہ نے 20-04-2022 سے 08-08-2022 تک کی کارکردگی کی مفصل رپورٹ پیش کی جس میں بتایا گیا کہ گذشتہ 15 ماہ میں کابینہ کے 53 اجلاس ہوئے ، مجموعی طور پر 1295 فیصلے کیے گئے۔

ملک بھر سے سے مزید