• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نگراں وزیراعظم، PP نے جلیل عباس جیلانی اور تصدق جیلانی کے نام دیدیئے

اسلام آباد (آئی این پی)ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی نے سابق سیکرٹری خارجہ جلیل عباس جیلانی اور سابق چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی کا نام دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی نے بھی نگراں وزیراعظم کیلئے 2نام دے دئیے۔ تصدق جیلانی 11 دسمبر 2013 سے 5جولائی 2014 تک چیف جسٹس آف پاکستان رہے جبکہ جلیل عباس جیلانی سیکرٹری خارجہ اور امریکا میں پاکستان سفیر رہے ہیں۔ اس سے قبل متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے وفد نے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کے دوران نگراں وزیراعظم کیلئے گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا نام تجویز کیا۔

اہم خبریں سے مزید