اسلام آ باد ( نمائندہ جنگ) وزیراعظم نے سنٹرل سلیکشن بورڈ کی مرتب کردہ سفارشات کی روشنی میں وفاقی بیوروکریسی کے افسران کی ترقی کی منظوری دے دی ہے، انفارمیشن گروپ کے محمد ارشد منیر کی گریڈ 21 ،محمد شہزاد، بشریٰ بشیر، عبدالاکبر،کنول افتخار کی گریڈ 20 میں ترقی ، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ آفس میمورنڈم کے مطابق انفارمیشن گروپ کے گریڈ بیس کے افسر محمد ارشد منیر کی گریڈ 21 اور انفارمیشن گروپ کے محمد شہزاد، بشریٰ بشیر، عبدالاکبر، کنول افتخار کی گریڈ 20 میں ترقی کی گئی ہے۔ عبد الاکبر وزیر اعظم کے پریس سیکرٹری ہیں۔