• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قومی اسمبلی، کوئٹہ ایئر پورٹ اور گوادر بندرگاہ کا نام شہید نواب اکبر خان بگٹی کے نام پر رکھنے کی قراردادیں منظور

اسلام آباد(نمائندہ جنگ) قومی اسمبلی نے کوئٹہ انٹرنیشنل ایئر پورٹ اور گوادر بندرگا ہ کا نام تبدیل کر کےشہید نواب اکبر خان بگٹی کے نام پر رکھنے کی قرارداد یں منظور کر لیں ، قرارداد کے مطابق شہید نواب اکبر خان بگٹی کی ملک اور جمہوریت کےلیے گرانقدر خدمات کے باعث کوئٹہ انٹرنیشنل ایئر پورٹ کا نام ان کے نام پر رکھا جائے ،جبکہ ایک دوسری قرارداد میں حکومت سے کہا گیا ہے کہ نواب اکبر خان بگٹی کی ملک اور جمہوریت کے لیےگرانقدر خدمات پرگوادر بندرگاہ کا نام ان کے نام پر رکھاجائے۔
اہم خبریں سے مزید