• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاہد خاقان عباسی و دیگر کیخلاف نیب کیس اسپیشل جج سینٹرل کو منتقل

اسلام آباد (آئی این پی ) ایل این جی ریفرنس میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے ، سابق وزیراعظم و لیگی رہنما شاہد خاقان عباسی اور دیگر کیخلاف نیب کیس اسپیشل جج سینٹرل کو منتقل کردیاگیا ہے ۔ احتساب عدالت میں ہونے والی کیس کی سماعت کے دوران جج محمد بشیر نے عدالتی دائرہ اختیار پر محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے نیب کیس اسپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند کو منتقل کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔ اسپیشل جج سینٹرل کی عدالت ایف آئی اے سے متعلق کیسز سنتی ہے۔
اہم خبریں سے مزید