کراچی(سٹاف رپورٹر)پاکستان کرکٹ بورڈ نےقذافی اسٹیڈیم لاہور میں ایشیا کپ کے تین ون ڈے میچوں کی تیاریاں شروع کردی ہیں ان میں پاکستان اور بنگلہ دیش کا سپر فور میچ بھی شامل ہے۔
پچ اسکوائر بھی تکمیل کے آخری مرحلے میں ہے۔ اسکوائر میں آسٹریلین مٹی سے بھی ایک باؤنسی ٹریک تیار کیا گیا ہے جبکہ میچز کے لیے 3 پچز کو تیار کیا جا رہا ہے۔
قذافی اسٹیڈیم لاہور میں 3 ستمبر کو بنگلہ دیش اور افغانستان جبکہ 5 ستمبر کو سری لنکا اور افغانستان کے درمیان میچ کھیلا جائے گا اور 6 ستمبر کو سپر فور مرحلے کا پہلا میچ بھی اسی اسٹیڈیم میں شیڈول ہے۔