کوئٹہ(پ ر)بی این پی ضلع کوئٹہ کی کابینہ کا اجلاس مرکزی سیکرٹریٹ میں زیر صدارت ضلعی صدر غلام نبی مری ہوا مہمان خصوصی سنٹرل ایگزیکٹیو کمیٹی جمیلہ بلوچ تھیں اجلاس میں جنرل سیکرٹری میر جمال لانگو، سینئر نائب صدر ملک محی الدین لہڑی، نائب صدر طاہر شاہوانی ایڈووکیٹ، ڈپٹی جنرل سیکرٹری ڈاکٹر علی احمد قمبرانی، انفارمیشن سیکرٹری نسیم جاوید ہزارہ، کسان ماہی گیر سیکریٹری ملک ابراہیم شاہوانی اور ہیومن رائٹس سیکریٹری پرنس رزاق بلوچ نے شرکت کی اجلاس میں 2 ستمبر کو بی این پی اور بی ایس او کے زیر اہتمام قومی راہشون سردار عطا اللہ خان مینگل کی دوسری برسی کے موقع پر کوئٹہ ہاکی گراوٴنڈ میں جلسہ عام کی تیاریوں کے سلسلے میں گفت و شنید اور انتظامی کمیٹیاں تشکیل دی گئیں اس کے علاوہ تنظیمی امور اور پارٹی ڈسپلن کو بہتر بنانے کی تجاویز پیش کرکے آئندہ کا لائحہ عمل ترتیب دیا گیارہنماؤں نے سردار عطااللہ مینگل کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کی سیاسی تاریخ راہشون کی قربانیوں، جدوجہد اور عظیم کردار کے بغیر نامکمل ہے سیاسی کارکنان کو بلوچستان کے ساحل و وسائل کے دفاع اور ننگ و ناموس کی حفاظت کے لئے جو نظریہ دیا تھا وہ ہمارے لئے مشعل راہ ہے ان کی دوسری برسی کو شایان شان طریقے سے منانا ہمارا قومی فریضہ اور ان سے تجدید عہد کا دن ہوگا جلسہ عام کو کامیاب بنانے کے لئے جلد ہی عوامی رابطہ مہم شروع کیا جائے گا اجلاس میں کارکنوں کو ہدایت کی گئی کہ وہ تشہری مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے۔