پشاور(اے پی پی)ایس پی آپریشن مردان روخانزیب نےموجودہ حالات کے پیشِ نظر سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے پولیس لائن کا دورہ کیا۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) مردان نجیب الرحمٰن کی خصوصی ہدایت پر ایس پی آپریشن روخانزیب کا موجودہ حالات اور حالیہ ہونیوالے واقعات کے پیشِ نظر پولیس لائن کی چاروں اطراف پر لگے سکیورٹی گارڈز، پولیس جوانوں کے اسلحہ ایمونیشن اور مین گیٹ سمیت دیگر تمام سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔