• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

9 مئی، انسداد دہشت گردی کے 7 مقدمات میں عمران خان کی عبوری ضمانت خارج

لاہور (نمائندہ جنگ، ایجنسیاں)چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی 7 مقدمات میں عبوری ضمانت کی درخواستیں مسترد کر دی گئیں جبکہ عدالتی حکم کے باوجود وکلاء کو چیئرمین پی ٹی آئی سے جیل میں ملاقات کی اجازت نہ دینے کے کیس میں چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے ریمارکس دئیے کہ مناسب آرڈر پاس کرینگے، 9 مئی واقعات کے 7 مقدمات میں چیئرمین پی ٹی آئی کی عبوری ضمانت کی درخواستوں پر سماعت انسداد دہشت گردی لاہور عدالت کے جج اعجاز احمد بٹر نے کی پی ٹی آئی کی جانب سے بیرسٹر سلمان صفدر پیش ہوئے اور کہا کہ سپریم کورٹ نے 24اگست تک چیئرمین تحریک انصاف کو کسی نئے مقدمے میں گرفتار نہ کرنے کا حکم دے رکھا ہے وہ اس عدالت میں پیش ہونا چاہتے ہیں، جج نے ریمارکس دئیے جب آپکے مؤکل باہر تھے تو عدالت آتے ہی نہیں تھے آپ تو کسی ایم پی اے، ایم این اے کے پروڈکشن آرڈز ہی جاری نہیں کرتے تھے۔

اہم خبریں سے مزید