سلمیٰ عزیز
دیکھو دیکھو پاکستان
اس کا جھنڈا عالیشان
یہی تو ہے اپنی پہچان
چاند ستارے کا یہ مکان
دیکھ کے ہوتا ہے یہ گمان
جیسے ہو جنت کا نشان
دیکھو دیکھو پاکستان
سبھی نظارے پیارے پیارے
ندی ، سمندر ، چنچل دھارے
جھلمل کرتے فلک پہ تارے
دیکھو تو کرتے ہیں اشارے
بھٹکے رستوں کے ہیں نشان
دیکھو دیکھو پاکستان
شام سویرے لب پہ ہمارے
دعا ہے بس جگ کے رکھوالے
کوئی نہ چھینے اس کے اجالے
اپنے کرم سے مولا بچالے
قائداعظم کا ایقان
دیکھو دیکھو پاکستان