• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مکران، ایران نے بجلی 200 میگاواٹ سے کم کرکے 20 کردی، علاقہ تاریکی میں ڈوب گیا

گوادر (اکبر جندانی / نامہ نگار) مکران کو نیشنل گریڈ سے منسلک کرنے ، ایران پولان، گوادر ٹرانسمیشن لائن اضافی سو میگاواٹ بجلی مکران کے عوام کے لیے بے سود ، ایران نے مکران کے دو سو میگاواٹ کم کرکے بیس میگاواٹ کر دی ، مکران میں بجلی کا بحران سنگین ہو گیا ، بیشتر علاقے تاریکی میں ڈوب گئے، بجلی بحران سے شہری زندگی بری طرح متاثر ، بیشتر علاقوں میں پانی کا مسئلہ بھی سر اُٹھانے لگا۔ تفصیلات کے مطابق ایرانی حکام کی طرف سے ایران جیکی گور مند 132 کے وی ٹرانسمیشن لائن سے جہاں سو میگاواٹ میں سے صرف دس میگاواٹ بجلی فراہم کی جا رہی ہے اور اسی طرح پولان ایران گوادر ٹرانسمیشن لائن سے بھی سو میگاواٹ میں سے دس میگاواٹ بجلی فراہم کی جا رہی ہے ذرائع کے مطابق نیشنل گرڈ اسٹیشن سے صرف پنجگور کو بجلی فراہم کی جا رہی ہے جس سے مکران میں بجلی کی بحران پیدا ہو گئی ہے اور مکران کے بیشتر علاقے تاریکی میں ڈوب گئے ہیں اور شہری زندگی بری طرح متاثر ہے جبکہ سپلائی آب کے نظام میں بھی خلل پیدا ہو گئی ہے اور بجلی بحران کے ساتھ ساتھ مکران کے بیشتر علاقوں میں پانی کا بحران بھی سر اٹھانے لگی ہے دوسری طرف ایران سے مکران کو بجلی کی فراہمی میں کمی کی وجہ معلوم نہ ہو سکی واضح رہے کہ پولان ایران گوادر ٹرانسمیشن لائن اضافی سو میگاواٹ بجلی فراہمی کے منصوبے کا افتتاح دو ماہ قبل وزیراعظم نے کیا تھا جس سے ضلع گوادر کے عوام کو چوبیس گھنٹے بجلی فراہمی کا دعویٰ کیا گیا تھا جو عوام کے لیے تاحال کارگر ہونے کے بجائے بجلی کا بحران مزید سنگین ہوتی چلی جا رہی ہے۔

ملک بھر سے سے مزید