پشاور(جنگ نیوز) پاکستان راہ حق پارٹی پی کے 78 کا عمومی اجلاس زیر صدارت محمد ابراہیم قاسمی ہوا جس میں یوم یشکر تحفظ ناموس صحابہ واہل بیت بل اور 14 اگست کی تیاری کا جائزہ لیا گیا۔محمد ابراہیم قاسمی نے کہا کہ گستاخوں کے لئے قانون بننے پر تمام مکاتب فکر کا اتفاق ہے ‘امید ہے کہ اس بل پر عمل درآمد سے ملک میں فرقہ واریت کا خاتمہ ہوگا ۔انہوں نے کارکنوں سے 14 اگست ریلی کی تیاریاں مکمل کرنے کی ہدایت کی ۔14 اگست کو قاسمی سیکرٹریٹ سے پاکستان زندہ باد ریلی کا آغاز ہوگا جسکی قیادت ابراہیم قاسمی کریں گے ۔اجلاس میں سعیداللہ یوسفزئی صدر پشاور، سیدواحد شاہ باچا صوبائی رہنما ، علماء ونگ صدر ثانی بجلی گھر مولانا انور، عباس لالہ، ریاض امیر صیب، فیروز، ڈاکٹر شاہد شیخ ، حکیم کامران اور نوجوانوں نے شرکت کی ۔