کوئٹہ (پ ر) جمعیت کے سینئر رہنما حافظ حسین احمد نے نگران وزیر اعظم کی تقرری پر تبصرہ کرتے ہوئے کہاہے کہ نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کا نام سابق وزیر اعظم شہباز شریف اور سابق اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض کے لیے بھی سرپرائیز ثابت ہوا فیصلہ کرنے والی یہ دونوں شخصیات انتہائی مطیع اور فرمابردار ثابت ہوئیں ماضی میں اقتدار سے ہٹانے کے لیے ”کاکڑ فارمولہ“ استعمال ہوا جبکہ اب کاکڑ کو بٹھانے کے لیے وہی انداز اپنایا گیا انہوں نے کہا کہ بلوچستان کی محرومیوں کو چھپایا تو جاتا ہے ختم نہیں کیا جاتا دیکھتے ہیں کہ فرزند بلوچستان ثانی انوار الحق کاکڑ بلوچستان کے سونا چاندی، معدنیات، ساحل و وسائل اور مسنگ پرسنز کے حوالے سے محرمیوں کو کم کرنے کے لیے ترازو کے پلڑوں کو برابر رکھ سکیں گے؟۔