• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کی 18 رکنی کرکٹ ٹیم کے ساتھ 16 اسٹاف ارکان کا اعلان

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ نے ایشیا کپ اور افغانستان کی سیریز میں18رکنی ٹیم کے ساتھ 16رکنی ٹیم انتظامیہ کا اعلان کیا ہے۔ یہ پہلا موقع ہوگا جب اتنی بڑی تعدا د میں سپورٹ اسٹاف ٹیم کا حصہ ہیں۔ پاکستان کرکٹ بورڈ ایشیا کپ کا میزبان ہے اس لئے بورڈ افسران بھی سری لنکا جائیں گے۔ چیف آپریٹنگ آفیسر سلمان نصیر ٹورنامنٹ ڈائریکٹر ہوں گے۔ اعلامیے کے مطابق مکی آرتھر ٹیم ڈائریکٹر، ریحان الحق منیجر، گرانٹ بریڈ برن ہیڈ کوچ، اینڈریو پٹک بیٹنگ کوچ ، مورنے مورکل بولنگ کوچ،آفتاب خان فیلڈنگ کوچ ، عبدالرحمان اسسٹنٹ کوچ ،ڈریکس سائمن کنڈیشننگ کوچ، کلف ڈیکن فزیو تھراپسٹ، ڈاکٹر سہیل سلیم ٹیم ڈاکٹر، احسن افتخار میڈیا منیجر، مقبول احمد بابر طور سائیکالوجسٹ ، طلحہ اعجاز انالسٹ، ملنگ علی مساجر، عمار احسن ڈیجیٹل پروڈیوسر اورلیفٹنینٹ کرنل عثمان انوری سیکیورٹی منیجر ہونگے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ایشین کرکٹ کونسل نے ہر ٹیم کے کھلاڑیوں اور آفیشلزکی تعداد مقرر کی ہے۔ اضافی کھلاڑیوں اور آفیشلز کے اخراجات پی سی بی کو ادا کرنا ہوں گے۔

اسپورٹس سے مزید