کراچی (اسٹاف رپورٹر) بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے ایشیا کپ کیلئے 17 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔ شکیب الحسن کوکپتان مقرر کیا گیا ہے۔ ٹیم میں لٹن داس، محمد نعیم، تنذید حسن، نجم الحسن شنتو، توحید حریدوئے ،مشفق الرحیم ، ، عفیف حسین، شمیم حسین، مہدی حسن میراز، مہدی حسن، نسوم احمد ، تسکین احمد، مستفیض الرحمن ، حسن محمود، شرف الاسلام، عبادت حسین شامل ہیں۔