اسلام آباد ( آن لائن ) وزیراعظم شہباز شریف کے اعزازمیں اتوار کو ہونیوالی مجوزہ گارڈ آف آنر کی تقریب ملتوی کر دی گئی ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف 14اگست کو الوداعی گارڈ آف آنر لینے کے خواہشمند ہیں جس کی بناء پر وہ گارڈ آف آنر لیے بغیر ہی لاہور روانہ ہو گئے اور انہوں نے 14 اگست کو گارڈ آف آنر لینے کا فیصلہ کیا ہے، اس مقصد کیلئے وزیراعظم شہباز شریف نے 14 اگست کو دوبارہ اسلام آباد واپس آنے کی منصوبہ بندی کی ہے۔