اسلام آباد (رپورٹ:حنیف خالد) حکومت پاکستان کیبنٹ سیکرٹریٹ کیبنٹ ڈویژن نے نوٹیفکیشن نمبر 3-2-02ایم آئی این ون جاری کیا ہے جس کے مطابق 38معاونین خصوصی کو ہٹا دیا گیا ہے۔
جن معاونین خصوصی کو ہٹایا گیا ہے ان میں سید طارق فاطمی‘ مس شازہ فاطمہ خواجہ‘ عبدالکریم سنیٹر‘ جنید انور چوہدری‘ شیخ فیاض الدین‘ رومینہ خورشید عالم‘ محمد اویس صدیقی‘ڈاکٹر محمد جہانزیب خان‘ ظفر الدین محمود‘ عازق افتخار‘ عطاء اللہ تارڑ‘ ملک محمد احمد خان‘ مس روبینہ عرفان‘ ملک عبدالغفار ڈوگر‘ شہریار علی خان‘ صاحبزادہ افتخار احمد بابر‘ مہر احمد خان‘ رضا ربانی کھر‘ مہیش کمار مالانی‘ فیصل کریم کنڈی‘ سردار سلیم حیدر‘ تسنیم احمد قریشی‘ محمد علی شاہ باچا‘ سردار شاہ جہان یوسف‘ ملک نعمان احمد لنگڑیال‘ طارق باجوہ‘ طارق محمود پاشا‘ رانا مبشر اقبال‘ فہد ہارون‘ جواد سہراب ملک‘ راؤ محمد اجمل خان‘ شائستہ پرویز ملک‘ چوہدری حامد حنیف‘ قیصر احمد شیخ‘ ملک سہیل خان‘ چوہدری عابد رضا‘ محمد معین وٹو‘ عرفان قادر شامل ہیں۔
نوٹیفکیشن کی نقول سیکرٹری ٹو پریزیڈنٹ‘ سیکرٹری ٹو پرائم منسٹر‘ وفاقی سیکرٹریز‘ وزارتوں اور ڈویژنوں کے انچارج ایڈیشنل سیکرٹریز‘ سینٹ اور قومی اسمبلی کے سیکرٹریز‘ صوبائی گورنرز کے سیکرٹریز‘ صوبائی چیف سیکرٹریوں‘ اے جی پی آر کو بھی بھجوا دی گئی ہیں۔
ان سبکدوش کئے گئے 38معاونین خصوصی کو کیبنٹ ڈویژن کے قواعدو ضوابط کے مطابق زیراستعمال گاڑیاں اور رہائش گاہیں واپس کرنا ہونگی۔