• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مقبوضہ کشمیر میں 8 ملین افراد دنیا کی سب سے بڑی جیل بھگت رہے ہیں، نگراں وزیراعظم

اسلام آباد (این این آئی)نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں 8ملین افراد دنیا کی سب سے بڑی جیل بھگت رہے ہیں۔ ایک انٹرویومیں انوارالحق نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر صرف خطے کا مسئلہ نہیں بلکہ یہ 8ملین افراد کا سوال ہے جو دنیا کی سب سے بڑی جیل بھگت رہے ہیں۔ بلوچستان کی صورتِ حال پر انوار الحق کاکڑ کی دلیل رہی ہے کہ بلوچوں کے پاس تاریخی طور پر بھی پاکستان سے جڑنا ہی بہترین چوائس رہی جہاں ان کی سیاسی نمائندگی ہے اور معیشت محفوظ ہے۔ا
اہم خبریں سے مزید