اسلام آباد( نمائندہ جنگ) نگران وزیراعظم انوار الحق کا کڑ نے گزشتہ شب اپنے قریبی رفقا ءکے اعزاز میں عشائیے کا اہتمام کیا جس میں چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی ، سابق وزیراعلی بلوچستان جام کمال ،سینیٹر سرفراز بگٹی اور سنیٹر عبد القادر ، بلوچستان سے تعلق رکھنے والے سینیٹرز اور باپ پارٹی کے عہدیدار شریک ہوئے،عشائیے کا اہتمام پنجاب ہاؤس میں کیا گیا تھا ،شرکاء نے انوار الحق کاکڑ کو مبارکباد پیش کی۔