• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان سے دوستی اٹوٹ، سی پیک کو سبوتاژ کرنے کی کوئی کوشش کامیاب نہیں ہوگی، چین، نگراں وزیراعظم کو مبارکباد

اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک)چین نے کہا ہے کہ پاکستان سے دوستی اٹوٹ، پاک-چین اقتصادی راہداری (سی پیک) اور پاکستان سے دوستی سبوتاژ کرنے کی کوئی بھی کوشش کامیاب نہیں ہوگی۔ گوادر میں ہمارا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، پاکستانی حکام منصوبہ سازوں کو انصاف کے کٹہرے میں لائیں، دہشتگردی سے نمٹنے، سکیورٹی اور عوام کی ترقی اور مؤثر سلامتی کیلئے مشترکہ اقدامات جاری رہینگے، بین الاقوامی صورتحال جیسی بھی ہو ، پاکستان کے اندرونی حالات تبدیل ہوسکتے ہیں لیکن ہماری آہنی دوستی ہمیشہ مضبوط رہے گی اور کبھی توڑی نہیں جاسکے گی،چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وینبن نے میڈیا کو دی گئی معمول کی بریفنگکے دوران ایک سوال پر کہا کہ ’چین اور پاکستان کے درمیان دوستی اور سی پیک سبوتاژ کرنے کی کوئی بھی کوشش کامیاب نہیں ہوگی،چین کا بیان گوادر میں بندرگارہ کے منصوبے پر کام کرنے والی چینی مزدوروں کے قافلے پر حملے کے ایک روز بعد آیا ہے، جہاں وفد کی سیکیورٹی پر فوجی اہلکار تعینات تھے، حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تھا تاہم جوابی فائرنگ میں دو دہشت گرد مارےگئے تھے ،چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے آج اپنے بیان میں زور دے کر کہا کہ ’کوئی چینی شہری ہلاک یا زخمی نہیں ہوا‘ اور حملے کی پرزور مذمت کرتے ہوئے وینبن نے کہا پاکستانی حکام سے مطالبہ کیا ہےکہ وہ ’منصوبہ سازوں کو انصاف کے کٹہرے پر کھڑا کریں اور چین کے شہریوں کو محفوظ رکھنے کے لیے اقدامات کریں‘۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں چین کا سفارت خانہ اور قونصل خانہ فوری طور پر متحرک کردیا گیا تاکہ ہنگامی بنیاد پر ردعمل دیا جائے اور مزید کہا کہ پاکستان میں چینی شہری، کمپنیوں اور زیر تعمیر منصوبوں سے جڑی ٹیمیں الرٹ رہیں۔ترجمان نے کہا کہ چینی شہریوں اور اداروں سے کہا گیا ہے کہ سیکیورٹی اقدامات بہتر کریں، عملی طور پر سیکیورٹی صورت حال کا جائزہ لیں، سیکیورٹی خطرات سے تحفظ کے لیے اقدامات کرتے ہوئے خود کو محفوظ رکھیں۔وینبن نے کہا کہ چین دہشت گردی کے خطرات سے نمٹنے اور پاکستان کے ساتھ مشترکہ حفاظتی اقدامات اور پاکستان میں چینی شہریوں، اداروں اور منصوبوں کی مؤثر سلامتی کے لیے کام جاری رکھے گا۔

اہم خبریں سے مزید