کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیوکے پروگرام ”آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ“ میں گفتگو کرتے ہوئے ن لیگ کے سینئر رہنما خواجہ آصف نے کہا کہ جب تک رسک زیرو نہیں ہوجاتا نواز شریف واپسی کا نہیں سوچیں گے.
انوار الحق کاکڑ کا نام اسٹیبلشمنٹ سے جوڑا جارہا ہے تو یہ فطری بات ہے،صدر علوی اپنا ماضی بھول کر لوگوں کو وعظ کررہے ہیں سینئر صحافی و تجزیہ کار حامد میر نے کہا کہ انوار الحق کاکڑ پی ڈی ایم کی مرضی سے نگراں وزیراعظم نہیں بنے
ن لیگ کے سینئر رہنما خواجہ آصف نے کہا کہ بلوچستان سے نگراں وزیراعظم لینے کا شروع سے عندیہ دیا جارہا تھا، نگراں وزیراعظم کیلئے ہماری اور پی پی کی بات چیت میں تجویز کیا گیا کہ چھوٹے صوبے سے نام لیا جائے،ن لیگ اور پیپلز پارٹی کی میٹنگ میں نگراں وزیراعظم کیلئے ڈاکٹر مالک کا نام تجویز ہوا تھا.
ڈاکٹر مالک کے نام پر کسی سمت سے کوئی اختلاف نہیں تھا، محمد مالک سابق وزیراعلیٰ اور سیاسی جماعت کے لیڈر ہیں، واضح سیاسی وابستگی رکھنے والے کا نگراں وزیراعظم بننا کیسے ممکن تھا؟،
سیاسی وابستگی رکھنے والا شخص نگراں وزیراعظم بنایا جاتا تو الیکشن پر سوالیہ نشان ہوتا۔
خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ انوار الحق کی سیاسی سرگرمیاں یا وفاداریاں اس طرح نمایاں نہیں جیسی باقی امیدواروں کی ہیں
بلوچستان میں خلفشار ہے کئی برس سے دہشتگردی کی تحریک چل رہی ہے، بلوچستان میں اسٹیبلشمنٹ کا کردار باقی پاکستان سے بہت زیادہ نمایاں ہے، بلوچستان کے حالات کی وجہ سے سیاستدان اسٹیبلشمنٹ سے براہ راست رابطے میں آتے ہیں۔