لاہور (صباح نیوز)پاکستان مسلم لیگ(ق ) پنجاب کے جنرل سیکرٹری چوہدری شافع حسین نے کہا ہے کہ شہبازشریف کے وزیراعظم کے عہدے سے اترنے کے بعد ہمارے ان سے تعلقات مزید بہتر ہونگے، انتخابات نومبرمیں ہونے چاہیں لیکن لگ رہا ہے کہ فروری تک چلے جائینگے۔پاکستان مسلم لیگ( ق ) کے زیراہتمام یوم آزادی کی مناسبت سے پرچم کشائی کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔