• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حاجی کبیر کی نگران وزیراعظم پاکستان کو مبارکباد

کوئٹہ(پ ر)پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما حاجی کبیر خان کاکڑ نے بیان میں سینیٹر انوارالحق کاکڑ کو نگران وزیراعظم نامزد ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ محب وطن اور کامیاب سیاست دان ہیں وہ ملک میں شفاف انتخابات کے انعقاد کو یقینی بنائیں گے۔ ہم میاں شہباز شریف اور راجہ ریاض کے دانشمندانہ فیصلے کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔