کوئٹہ(پ ر)پاکستان مسلم لیگ (ن) ضلع کوئٹہ کے صدر ارباب اقبال کاسی،جنرل سیکرٹری جاوید اعوان، ایڈیشنل جنرل سیکرٹری ذاکر جان بنگلزئی ڈپٹی جنرل سیکرٹری طارق محمود بٹ،ایڈیشنل ڈپٹی جنرل سیکرٹری ضمیر اختر کھوکھر سینئر نائب صدور ملک عیسیٰ کاسی،چوہدری بابر، صابر راجپوت،ہمایوں الکوزئی ایڈووکیٹ، سلمان درانی ملک عالم کاسی سید غلام آغا عامرجاوید چاچا اورنگزیب ذیشان مشتاق رانا مشتاق فیاض جدون نویداعوان میرحمید بنگلزئی، نائب صدر سلیم پانیزئی، ترجمان ضلع کوئٹہ آصف خان حریفال نائب صدور راجہ عقیل راجہ وقاص ارشدجان ابڑو ایڈووکیٹ مشتاق کشمیری شاہد نذیر عظمت انجم ٹکری محی الدین ندیم جان سلیم نانک عادل داؤد صراف عمر آغا صابر آغا اسد جان دہوار ایمل دہوارشاہیر بگٹی، سعداللہ ترین ، خرم جدون ودیگرنےبیان میں کہا ہے کہ مشکل حالات میں ملک کو سنبھالا اور ڈیفالٹ ہوتے پاکستان کو دوبارہ ترقی کی راہ پر گامزن کیا۔ مسلم لیگ پاکستان کی خالق جماعت ہے جس نے اپنے ہر دور میں ملک میں ترقیاتی منصوبوں کے جال بچھائے۔ پی ٹی آئی دور حکومت میں اربوں ڈالر کے قرضے لئے گئے مگرافسوس کہیں بھی کوئی پراجیکٹ نہیں لگا۔ملکی معیشت اور اداروں کو تباہ کرنے والوں کا عوام انتخابات میں احتساب کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ دور پاکستان مسلم لیگ (ن) کا ہے جو بلوچستان سمیت پورے ملک میں حکومت بنائے گی۔ میاں شہباز شریف کی حکومت نے دوست ممالک کے اعتماد کو بحال کیا جو آج پاکستان میں مختلف منصوبوں پر کام کو ترجیح دے رہے ہیں۔ آئندہ دور پاکستان میں خوشحالی کی نوید لیکر آئے گا۔ 2018ء کے ناکام تجربے کی سزا آج عوام بھگت رہے ہیں ، عوام کی خوشحالی پاکستان مسلم لیگ (ن) کا منشور ہے اور عوام کی فلاح و بہبود کے لئے آئندہ بھی یہ سلسلہ جاری رہے گا۔