کراچی(ٹی وی رپورٹ)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے دستخط کئے بغیر13بلز واپس وزیراعظم آفس بھجوا دیئے جس میں پولیس کو بغیر وارنٹ گرفتاری کا اختیار دینے سے متعلق کوڈ آف کرمنل پروسیجر ترمیمی بل بھی شامل ہے۔ ذرائع کے مطابق صدر مملکت نے کوڈ آف کرمنل پروسیجر ترمیمی بل واپس بھجوادیا، یہ بل پولیس کو بغیر وارنٹ گرفتاری کا اختیار دینے سے متعلق ہے۔ ذرائع نے بتایاکہ عارف علوی نے نیشل اسکلزیونیورسٹی ترمیمی بل، امپورٹ ایکسپورٹ ترمیمی بل اور ہائیر ایجوکیشن کمیشن ترمیمی بل بھی واپس بھجوا دیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ صدر نے پاکستان انسٹیوٹ آف منیجمنٹ سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی بل، صحافیوں اور میڈیا پروفیشنلز کے تحفظ کا بل بھی واپس بھجوایا۔