• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نگراں کابینہ کیلئے مشاورت تیز، وزیراعظم کا مختصر کابینہ رکھنے کا فیصلہ

اسلام آباد ( نمائندہ جنگ) نگراں وزیرِ اعظم انوارالحق کاکڑ نے نگراں کابینہ کی تشکیل کیلئے مشاورت تیزکردی ہے اور 3اہم فیصلے کئے،نگراں وزیرِ اعظم نے تمام شخصیات کے پروفائل کا خود جائزہ لینے کا فیصلہ کیا ہے‘ دوسرایہ کہ مختصر کابینہ رکھی جائے اور تیسرا یہ کہ معاشی مشکلات کے شکار لوگوں پر مزید بوجھ نہیں ڈالنا ‘انہوں نے کہا کہ میرا پروٹوکول کم سے کم رکھا جائے اخراجات کم اور لوگوں کو تکلیف نہ ہو،ذرائع کا بتانا ہے کہ اسوقت نگراں وزراء کے ناموں پر غور جاری ہے، جلیل عباس جیلانی، شعیب سڈل، احسن بھون، سرفراز بگٹی اور ذوالفقار چیمہ کے نام زیر غور ہیں ، محمد علی درانی کو وزارت اطلاعات کا قلمدان دیئے جانے کا امکان ہے۔
اہم خبریں سے مزید