• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کے عبوری وزیراعظم کیساتھ کام کرنے کیلئے تیار ہیں، امریکا

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان ویدانت پٹیل نے کہا ہے کہ پاکستان کے عبوری وزیراعظم انوار الحق کاکڑ اور ان کی ٹیم کے ساتھ مل کر کام کرنے کیلئے تیار ہیں.

 افغانستان میں تفصیلی مذاکرات کیلئے پاکستانی قیادت کے ساتھ رابطے میں ہیں،پاکستانی قیادت کیساتھ انسداد دہشت گردی کے مذاکرات اور دیگر دو طرفہ مشاورت جاری ہے، علاقائی استحکام کو لاحق خطرات سے نمٹنے کے لئے پاک امریکا مفادات مشترکہ ہیں.

عسکریت پسندوں اور دہشت گرد گروپوں سے نمٹنے کے لئے پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے تیار ہیں۔ہم دہشت گردی سے نمٹنے کے لئے پاکستانی حکومت کی کوششوں کی بھی حمایت کرتے ہیں۔

اہم خبریں سے مزید