• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نگران وزیراعظم کی حلف اٹھانے کے بعد پہلی سیاسی ملاقات

اسلام آباد (فاروق اقدس) نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ جنہوں نے منگل کو جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی امیر جو پی ڈی ایم کے سربراہ بھی ہیں اسلام آباد میں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔

 اس ملاقات کا مقصد گوکہ باجوڑ میں جمعیت علمائے اسلام کے ورکز کنونشن پر خودکش حملے میں کارکنوں کی شہادت پر اظہار افسوس کرنا تھا، تاہم ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ نصف گھنٹے کی اس ملاقات میں ملک کی سیاسی صورتحال، نگران حکومت کی ترجیحات، معینہ مدت میں انتخابات کے انعقاد سمیت بلوچستان میں تعمیر وترقی کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال ہوا۔ 

واضح رہے کہ مولانا فضل الرحمان پہلے سیاستدان ہیں جن سے نگران وزیراعظم نے باضابطہ ملاقات کی۔

اہم خبریں سے مزید