سکھر(بیورورپورٹ ) سکھر پولیس نے سینئر صحافی جان محمد مہر کے قتل کا مقدمہ بھائی کرم اللہ مہر کی مدعیت میں دہشتگردی ایکٹ کے تحت 11 نامزد اور تین نامعلوم افراد کے خلاف تھانہ سی سیکشن میں درج کرلیا گیا ہے جان محمد مہر قتل کی ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ جاری کردی ہے، رپورٹ کے مطابق جان محمد مہر کو چار گولیاں لگی ہیں، ایک گولی گردن، دو سینے اور ایک گولی بازو میں لگی ہے، خون زیادہ بہہ جانے کے باعث موت واقع ہوئی ہے۔، مقدمے کے متن کے مطابق صحافی جان محمد مہر رپورٹرنگ کے ذریعے غریب عوام کی آواز اٹھاتے تھے، جس سے بااثر افراد خائف تھے، دھمکیاں دیتے اور راستے سے ہٹانا چاہتے تھے، جان محمد مہر کو آفس سے گھر جاتے ہوئے 3 موٹر سائیکل پر سوار 9 افراد نے ٹارگٹ کرکے فائرنگ کا نشانہ بنایا، جس کے بعد ملزمان ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے باآسانی فرار ہوگئے۔