• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سکھر کے صحافی جان محمد مہر کے قتل کیخلاف کے یو جے کل احتجاج کریگی

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس(پی ایف یو جے) کی ملک گیر کال پر کراچی یونین آف جرنلسٹس (کے یو جے) سکھر کے صحافی جان محمد مہر کے قتل کے خلاف جمعہ کو سہ پہر4بجے کراچی پریس کلب کے باہر احتجاج کرے گی۔ کے یو جے کے صدر اعجاز احمد جنرل سیکریٹری عاجز جمالی اور ایگزیکٹو کونسل کے تمام ارکان نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ سندھ کے متحرک رپورٹر جان محمد مہر کے حقیقی قاتلوں کو گرفتار کرنے میں سکھر پولیس اب تک ناکام ہے۔ دریں اثناء کے یو جے کے رہنمائوں نے سکھر کے ایک اور صحافی، نیشنل پریس کلب کے خازن کامران شاہد کے خلاف سکھر کے آباد تھانے میں جھوٹا اور بے بنیاد مقدمہ درج کرنے کی بھی سخت مذمت کی ہے۔