• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواز شریف کی آخری حکومت جانے کی بڑی وجہ راحیل شریف کو ایکسٹینشن نہ دینا تھی، شاہد خاقان

اسلام آباد(این این آئی)مسلم لیگ (ن)کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے دعویٰ کیاہے کہ نواز شریف کی آخری حکومت جانے کی بڑی وجہ اس وقت کے آرمی چیف راحیل شریف کو ایکسٹینشن نہ دینا تھی،ایکسٹینشن نہ دینے کے معاملے پر بالکل کلیئر تھے تاہم جب وعدے پورے نہ ہوئے توخرابی شروع ہوگئی۔ ایک انٹرویودیتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے دعویٰ کیا کہ ہماری جانب سے راحیل شریف سے ایکسٹینشن اور بہت سے وعدے کئے گئے تھے۔شاہد خاقان عباسی کے مطابق نواز شریف ایکسٹینشن نہ دینے کے معاملے پر بالکل کلیئر تھے تاہم جب وعدے پورے نہ ہوئے توخرابی شروع ہوگئی،ڈان لیک بھی آگیا اور پانامہ لیک بھی۔
اہم خبریں سے مزید