• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک فیصل کاکڑ کی نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ سے ملاقات ، منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)چیف آف یاسین زئی و سیاسی رہنماء ملک فیصل خان کاکڑ نے بدھ کو اسلام آباد میں نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ سے ملاقات کی۔ ملک فیصل کاکڑ نے انوارالحق کاکڑ کو نگران وزیر اعظم کا منصب سنھبالنے پر مبارکباد دی اور اس توقع کا اظہار کیاکہ وہ بلوچستان کی ترقی و خوشحالی کیلئے اہم اقدامات اٹھائیں گے۔ملاقات میں ملک کی سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیاگیا۔اس موقع پر ملک عباس خان کاکڑ بھی موجود تھے۔
کوئٹہ سے مزید