• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیف جسٹس پاکستان سے چیف الیکشن کمشنر کی دو گھنٹے طویل اہم ملاقات

اسلام آباد(نمائندہ جنگ)عام انتخابات کے انعقاد سے متعلق معاملات کا جائزہ لینے کے لیے چیف جسٹس پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال اور چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کے درمیان تقریباً دو گھنٹے طویل اہم ملاقات ہوئی ہے،ذرائع کے مطابق چیف الیکشن کمشنر نے چیف جسٹس سے سپریم کورٹ میں ان کے چیمبر میں ملاقات کی ہے جس میں نئی مردم شماری اورعام انتخابات کے جلد انعقاد پر تبادلہ خیال کیا گیا‘ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ ملاقات کے دوران چیف الیکشن کمشنر نے درپیش مسائل کا تفصیلی ذکر کیا جبکہ چیف جسٹس نے زور دیا کہ انتخابات کے انعقاد میں آئین و قانون پر سختی سے عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے ۔

اہم خبریں سے مزید