• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دیگر مقدمات میں ممکنہ گرفتاری رکوانے کیلئے عمران کا سپریم کورٹ سے رجوع

اسلام آباد(نمائندہ جنگ) توشہ خانہ بدعنوانی کیس میں جیل میں قید پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ ، عمران خان نے اپنے خلاف ملک بھر میں درج دیگر مقدمات میں ممکنہ گرفتاری رکوانے کیلئے سپریم کورٹ میں آئینی درخواست دائر کر دی ہے اور استدعا کی ہے کہ جن مقدمات میں ضمانت درخواستیں عدالتوں میں زیر التوا ء ہیں ان میں گرفتار نہ کرنے کا حکم جاری کیا جائے،درخواست گزار نے آئین کے آرٹیکل 184/3کے تحت دائر درخواست میں استدعا کی ہے کہ جن مقدمات میں انکی ضمانت کی درخواستیں عدالتوں میں زیر التوا ء ہیں ان میں انہیں گرفتار نہ کرنے کا حکم جاری کیا جائے۔
اہم خبریں سے مزید