• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

لاہور (نمائندہ جنگ)پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا ،درخواست اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے درخواست میں موقف اختیار کیا کہ پندرہ دن میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں چالیس روپے فی لیٹر تک اضافہ کر دیا گیا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ غیر قانونی ہے جبکہ عالمی مارکیٹ میں پٹرولیم کی قیمتیں کم ہو رہی ہیں لہذالاہور ہائیکورٹ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کالعدم قرار دے۔
اہم خبریں سے مزید