اسلام آباد (نمائندہ جنگ)نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے سربراہ ق لیگ چوہدری شجاعت حسین سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور انکی خیریت دریافت کی۔
رابطے کے دوران نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے چوہدری شجاعت حسین کی قومی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔
نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کا کہنا تھا کہ سیاسی سفر کی ابتدا آپ کیساتھ کی، اب بھی سرپرستی چاہتا ہوں، بلوچستان کے حقوق کے لیے آپ نے ہمیشہ آواز بلند کی.
بلوچستان کے عوام بنیادی حقوق دلانے پر ہمیشہ آپکے مشکور ہیں، قومی، عوامی مسائل کے حل، ملکی ترقی کیلئے آپ سے رہنمائی کا طالب ہوں۔