اسلام آ باد (نمائندہ جنگ) نگران وزیراعظم انوار الحق کا کڑ نے9وزارتوں اور ڈویژنز کے قلمدان اپنے پاس رکھ لئے ہیں۔ وزارت سیفران کے انچارج وزیر نگران وزیراعظم خود ہوں گے۔
وزارت ہاؤسنگ,نیشنل فوڈ سیکیورٹی کے انچارج وزیر بھی وزیراعظم ہوں گے۔
وزارت بین الصوبائی رابطہ کے انچارج وزیر نگران وزیراعظم ہوں گے ۔کابینہ اور اسٹبلشمنٹ ڈویژن کے انچارج وزیر نگران وزیراعظم ہوں گے ۔
نیشنل سیکیورٹی ڈویژن اور تخفیف غربت ڈویژن کے انچارج وزیر وزیراعظم ہوں گے ۔
مشترکہ مفادات کونسل سیکرٹریٹ کے امور بھی نگران وزیراعظم خود دیکھیں گے۔