لندن (جنگ نیوز) پاکستانی کرکٹر عمر اکمل نے لندن میں پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف سے ملاقات کی۔بعد میں اس حوالے سےانہوں نے بتایاکہ میاں صاحب سے ایک درخواست کی ہے جو امید ہے قبول ہو گی۔پاکستان ٹیم میں کھیلنا چاہتا ہوں۔ خیال رہے کہ عمر اکمل کو پی ایس ایل میںاسپاٹ فکسنگ کی اطلاع نہ دینے پر معطل کیا گیا تھا جس پر کرکٹر نے معافی بھی مانگی تھی۔ بعدازاں عمر اکمل کو 2021 میں ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کی اجازت دی گئی تھی۔