اسلام آباد (خبر نگار) قومی کمیشن برائے وقار نسواں کی چیئر پرسن نیلوفر بختیار نے گھریلو تشدد‘ تعلیمی اداروں اور آفسز میں جنسی ہراسانی کے خاتمے سے متعلق نگراں وزیراعظم کو تجاویز پیش کرتے ہوئے عملدرآمد کی درخواست کی ہے۔ انہوں نے وفاقی وزیر داخلہ‘ وفاقی سیکرٹری داخلہ‘ چیف سیکرٹریز‘ گورنرز‘ وزرائے اعلیٰ‘ اسلام آباد سمیت تمام صوبائی آئی جیز کو بھی خطوط لکھے ہیں۔ دریں اثناء انہوں نے ایک اجلاس بھی منعقد کیا جس میں خواجہ عمران رضا، سنیٹر سحر کامران، شوکت مقدم، فرزانہ باری، ویلری خان، بابر بشیر، شرافت علی، صبا گل خٹک، سمن احسن، نگین حیات، نایاب علی، نعیم مرزا، عارفہ مظہر، جہانگیر جدون اور مردیہ سلطانہ نے شرکت کی۔