اسلام آباد (این این آئی)نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے جڑانوالہ کا دورہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی اور وفاقی وزراء ان کے ہمراہ ہونگے۔دورے میں نگران وزیراعظم متاثرہ گرجا گھروں کا دورہ اور متاثرہ افراد سے ملیں گے۔ساتھ ہی متاثرہ افراد کے نقصانات کے ازالے کیلئے معاوضے کا بھی اعلان کرینگے۔ نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ مسیحی برادری سے اظہار یکجہتی بھی کریں گے۔ ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق خلیل جارج کو دورے کی تیاریوں کی ہدایت دے دی گئی ہے۔