• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور( این این آئی)سابق وزیر اعظم و پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کی آج ( اتوار) کے روز لندن روانگی کا امکان ہے ۔

ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ شہباز شریف لندن دورے کے دوران نواز شریف سے اہم ترین ملاقات کرینگے ۔شہباز شریف کی نواز شریف سے ون آن ون ملاقات کے علاوہ پارٹی کے دیگر اہم رہنمائوں کے ہمراہ بھی ملاقاتیں ہوں گی۔

لندن میں موجود سابق وفاقی وزرا ء بھی پارٹی قیادت کی ملاقات میں شریک ہونگے۔

ذرائع کے مطابق نواز شریف، شہباز شریف اور پارٹی رہنمائوں کی ملاقاتوں میں نواز شریف کی وطن واپسی کے اہم ترین موضوع پر گفتگو ہو گی۔ 

ملاقاتوں میں نواز شریف کی واپسی کے حوالے سے مسلم لیگ (ن) کی لیگل ٹیم کی شرکت بھی متوقع ہے، ملاقاتوں میں پارٹی قائد نواز شریف کی واپسی کے حوالے سے تمام قانونی امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ 

ذرائع کے مطابق قانونی ٹیم پارٹی قائد کو ان کی وطن واپسی کے حوالے سے قانونی پہلوئوں پر بریفنگ دے گی ۔

اہم خبریں سے مزید